18 December 2016 - 13:38
News ID: 425147
فونت
مغربی شام میں داعش کے خلاف فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
داعش

شام میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک

مغربی شام میں داعش کے خلاف فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تدمر میں روس کے بمبار طیاروں کی مدد سے  شامی فوج کی کارروائی میں داعش کے باون دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ان کارروائیوں میں بھاری ہتھیاروں سے لیس کئی گاڑیاں اور اسی طرح وہ دیگر پانچ گاڑیاں بھی کہ جن میں بم نصب تھے، تباہ کردی گئیں۔ داعش دہشت گردوں نے شامی فوج پر دباؤ ڈالنے اور مشرقی حلب کی آزادی روکنے کے لئے تدمر پر حملہ کر دیا تھا تاہم روسی بمبار طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں وہ اس علاقے کے صرف کچھ  حصے پر ہی قبضہ کر سکے۔

اسی طرح شام کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا ہے کہ تدمر کے قریب شہر السخنہ میں شامی فوج کی کارروائی میں داعش کا ایک سرغنہ عمر الاسعد ہلاک ہو گیا۔

شامی فوج اور رضاکار فورس نے بھی مشرقی حمص کے مضافات میں واقع تیفور ایئرپورٹ کے مغرب میں تکفیری صیہونی گروہ داعش کے حملے کو پسپا کر دیا۔ شامی فوج کی کارروائی میں دو ٹینکوں سمیت کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

درایں اثنا خان الشیخ سمجھوتے کی بنیاد پر ریف دمشق کے زاکیہ اور دیرالخیبہ علاقوں میں اپنے ہتھیار فوج کے حوالے کر دیئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬