21 December 2016 - 22:20
News ID: 425198
فونت
حزب ‌الله لبنان نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں ترکی میں روس کے سفیر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ کو مشترکہ طور پر دھشت گردی سے مقابلے میں مزید استحکام کا سبب جانا ۔
حزب اللہ لبنان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب ‌الله لبنان نے ترکی میں روس کے سفیر « انڈری کارلو» کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کے پسماندگان و روسی حکمرانوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان سے ھمدری کا اظھار کیا ۔

حزب ‌الله کے اس بیانیہ میں آیا ہے کہ ہمیں کاملا اطمینان ہے کہ یہ دھشت گردانہ کاروائی شام اور علاقہ میں روس کے سیاسی موقف کے ثبات پر اثر انداز نہ ہوگی بلکہ دھشت گردوں سے مقابلے اور ان کے خاتمہ میں اپنے اتحادیوں کا ساتھ دینے کے عزم میں مزید استحکام کا سبب ہوگا ۔

اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں روس کے سفیر کا مرڈر عالمی ثبات اور امنیت کے لئے نہایت خطرناک ہے ۔

واضح رہے کہ ترکی میں روس کے سفیر « انڈری کارلو» سموار کی رات ایک فوٹو نمائش کے دوران ناشناس مسلح فرد کی فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہوگئے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۱۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬