23 December 2016 - 00:55
News ID: 425251
فونت
علامہ ناظر عباس تقوی:
ایک بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ شہر کراچی کو گندگی کے ڈھیر سے پاک کیا جائے، عوامی مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کیا جائے، پورے شہر کراچی میں وبائی مرض کو ختم کرنے کے لئے اسپرے مہم کا آغاز کیا جائے۔
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،  شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے قائدین کے استقبال کے بجائے عوامی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے اقدامات کرے، شہر کراچی سمیت پورے سندھ کی سڑکیں تباہی کا شکار ہو چکی ہیں، عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پینے کا پانی میسر نہیں، گندا پانی پینے پر عوام مجبور ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیڑ جمع ہیں، جو پیسہ استقبال پر صوبائی حکومت خرچ کر رہی ہے اُس سے شہر قائد کو صاف کیا،جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ روشنیوں کا شہر اندھیروں میں بدل گیا ہے، شہر کراچی کی روشنیوں کو پھر بحال کیا جائے، سیاسی پارٹیوں کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے، عوام ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے، 2018ء کے الیکشن کا نقارہ بجتے ہی سیاسی پارٹیاں اپنا منشور لے کر عوام کے درمیان جھوٹے وعدے اور بیانات دیتے نظر آئیں گی، گزشتہ بیس سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا عوام سے وعدہ کیا تھا، ختم ہونا تو کجا سردی کے اس موسم میں بھی شہری علاقوں میں بارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ جوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، اور گندگی کی وجہ سے عوام پراسرار بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے، ایسی صورتحال میں پیپلز پارٹی کی قیادت کا استقبال افسوسناک ہے، ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر کراچی کو گندگی کے ڈھیر سے پاک کیا جائے، عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، پورے شہر کراچی میں وبائی مرض کو ختم کرنے کے لئے اسپرے مہم کا آغاز کیا جائے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬