24 December 2016 - 14:33
News ID: 425256
فونت
بشار اسد:
شام کے صدر بشار اسد نے دہشتگردوں کے قبضے سے حلب شہر کی آزادی کے سلسلے میں روس کو شام کا اصل حامی قرار دیا ہے۔
بشار اسد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر بشار اسد نے جمعہ کو ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران روسی صدر کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ حلب کی آزادی اور شامی فوج کی حالیہ کامیابیاں بحران شام کے حل کے لیے راستہ ہموار کر سکتی ہیں۔

ولادیمیر پوتن نے بھی حلب کی آزادی پر شامی صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ روس کا مقصد بحران شام کے سیاسی حل اور  قیام امن کے عمل کو آگے بڑھانے پر مرتکز رہنا ہے۔

صدر پوتن نے شام میں امن و استحکام کی برقراری کے سلسلے میں حلب کی آزادی کو اہم قرار دیتے ہوئے بحران شام کے حل اور ملک گیر جنگ بندی کے نفاذ کے لیے کوشش پر تاکید کی۔

واضح رہے سعودی عرب، امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کی حمایت سے چار سال سے جاری بحران شام کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ افراد مارے جا چکے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬