نائجیریا کے عوام نے بحرینی عوام کے عظیم رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے بہیمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، نائجیریا کے عوام نے بحرینی عوام کے عظیم رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے بہیمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نائجیریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان سنوسی عبدالقادر کانو نے کہا کہ ہم شیخ عیسی قاسم کے گھر پر بحرینی حکومت کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت کو شیعہ مسلمانوں پر ظلم و بربریت کو فوری طور پر بند اور جیلون میں قید سیاسی اور سماجی افراد کو فوری طور پر آزاد کردینا چاہیے۔
تحریک کے ترجمان سنوسی نے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے اقدامات کی بھی مذمت کی ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے