25 December 2016 - 16:27
News ID: 425284
فونت
حجت الاسلام مرزا یوسف حسین :
حجت الاسلام مرزا یوسف حسین نے شام کے شہر حلب اور عراق کے شہر موصل کو اسلام کے بڑے دشمن داعش سے آزاد کروانا خدا کی طرف غیبی امداد جانا ہے ۔
حجت الاسلام مرزا یوسف حسین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران معروف عالم دین حجت الاسلام مرزا یوسف حسین نے کہا ہے کہ ربیع الاول انتہائی مبارک اور مقدس مہینہ ہے جس میں رسول اکرمﷺ تشریف لائے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اس ماہ کا جشن اور خوشیاں منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ قرآن اور سیرت مصطفیٰ ﷺ پر عمل کیا جائے، لیکن مسلمان اس فلسفے کو پس پشت ڈال چکے ہیں جس کی وجہ سے ہم انتشار اور کشت و خون کا شکار ہیں، مسلمان ہی مسلمانوں کے گلے کاٹ کر جہاد کے عظیم فلسفے کو بدنام کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب امریکہ، برطانیہ، فرانس اور اسرائیل کی سرپرستی میں بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش شام میں بلا امتیاز عقیدہ و مذہب بے گناہوں کے گلے کاٹ رہی تھی تو کسی نے واویلا نہیں کیا، لیکن جب شامی افواج اور حزب اللہ کے مجاہدین نے حلب شہر کو دہشت گردوں سے پاک کیا تو امریکہ، اسرائیل کے ساتھ ساتھ بہت سے مسلمانوں نے بھی سوگ منایا، خاص طور پر پاکستانی نام نہاد لیڈروں اور تنظیموں نے بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

حجت الاسلام مرزا یوسف حسین کا کہنا تھا کہ جبکہ یہ بات واضح ہے کہ شام کے شہر حلب اور عراق کے شہر موصل کو اسلام کے بڑے دشمن داعش سے آزاد کروانا آسان کام نہ تھا، لیکن مجاہدین نے خدا کی مدد سے ان دشمنوں کو نست و نابود کیا اور آج اسلام کا پرچم سربلند ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬