رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے آل خلیفہ انتظامیہ کے ہاتھوں بحرین کے شیعہ رھنما ایت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بے حرمتی پر مذمتی بیانیہ صادر کرتے ہوئے کہا: ایت اللہ شیخ عیسی قاسم کی توھین اور ان پر دباو عوامی انقلاب اور عکس العمل سے روبرو ہوگا ۔
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے اس بیانیہ میں بحرینی انتظامیہ کے توسط ان کے دولت کدہ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا : اس مبارز عالم دین پر دباو اور ان کی اھانت آل خلیفہ حکومت کے لئے برے نتائج اور پیغام کا حامل ہے ۔
اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
آیت الله شیخ عیسی قاسم کو گرفتار کرنے کی غرض سے ان کے گھر پر بحرینی انتظامیہ کا حالیہ اقدام اور ان کے دولت خانہ پر حملہ نیز ان شھریت مسوخ کرنے کی کوشش ، بحرین کی انقلابی عوام اور وہاں کے علمائے کرام کی بے باک حمایتوں کے سبب ناکامی سے روبرو ہوا ہے ۔
اس توھین آمیز اقدام نے ایک بار پھر بحرین کے سامراجی نظام حکومت کا حقیقی چہرہ پیش کردیا ، یقینا اس ملک کی عوام کی طرف فریاد آزادی ایک دن بحرین کے شہنشاہی نظام حکومت کو نابود کر کے چھوڑے گی ۔
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے بحرین کے شیعہ رهنما آیت الله شیخ عیسی قاسم کی ایک بار پھر توھین کئے جانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حکومت آل خلیفہ آگاہ رہے کہ انقلاب ، دین و مذھب اور انقلابی علماء کی حمایت کے حوالے بحرینی انقلابیوں کے اندر موجود جزبات انہیں شدید عکس العمل سے روبرو کرے گی ، اور یقینا بیداری اسلامی کے شھیدوں کا خون اس ملک کے انقلاب کو پیروزی سے ھمکنار کرے گا ۔
و السلام علیکم و رحمه الله و برکاته
محمد یزدی
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے سربراہ
/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۷۷