رسا نیوز ایجنسی کی حریت سے رپورٹ کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی اتحادی افواج شام میں داعش سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کو مدد فراہم کر رہی ہیں اور ان کے پاس اس کے ٹھوس شواہد اور تصویری ثبوت بھی موجود ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہناتھاکہ امریکی اتحادی دہشت گردوں کے ساتھ کام کررہی ہیں اور انہیں داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو مدد فراہم نہیں کرنی چاہیے ۔
ترک صدر کا کہناتھا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی اتحادی افواج داعش اور کرد تنظیموں کو مدد فراہم کر رہی ہیں اور ہمارے پاس اس کی تصاویر کے علاوہ ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں ۔
ترک صدر نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کو شام میں امن قائم کرنے کیلئے ترکی اور روس کی ملاقات میں شرکت کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی اتحاد میں سعودی عرب، قطر اور خود ترکی بھی شامل ہے۔
لیکن ترک صدر نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد امریکی اتحاد سے فاصلہ اختیار کرنےاور روس کے قریب ہونے کی کوشش شروع کردی ، امریکی فوج داعش دہشت گردوں کو ترکی میں تربیت دیتی رہی ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰