30 December 2016 - 21:55
News ID: 425392
فونت
مشترکہ فورس کا صدر دفتر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہے، جسے جوائنٹ کمانڈ سنٹر کہا جاتا ہے یہ فوجی اتحاد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کی کوششوں سے قائم ہوا۔ سعودی عرب کے مطابق یہ اتحاد داعش اور اسی طرح کی دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بنایا جا رہا ہے۔
راحیل شریف


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق آرمی چیف راحیل شریف کی عرب ملکوں کی مشترکہ اتحادی فوج میں دفاعی مشیر کے طور پر تقرری متوقع ہے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق راحیل شریف خصوصی طیارے میں بطور شاہی مہمان سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، 39 ملکی اتحادی فوج داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے اعزاز میں سعودی دارالحکومت ریاض میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں سعودی حکمران خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

مشترکہ فورس کا صدر دفتر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہے، جسے جوائنٹ کمانڈ سنٹر کہا جاتا ہے یہ فوجی اتحاد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کی کوششوں سے قائم ہوا۔ سعودی عرب کے مطابق یہ اتحاد داعش اور اسی طرح کی دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بنایا جا رہا ہے،

اتحاد کے اعلان کے وقت اس میں شامل ملکوں کی تعداد 34 تھی، جو اب بڑھ کر 39 ہو گئی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬