شام کے شہر حلب میں شکست کھانے والے داعش کے عناصر کو یمن منتقل کیا جارہا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہےکہ شام کے شہر حلب میں شکست کھانے کے بعد داعش کے ایک سو پچاس دہشت گردوں کو ترکی کے طیارے کے ذریعے یمن کے جنوبی شہر عدن منتقل کیا گیا ہے -
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ شام کے شہر حلب میں شکست کھانے اور وہاں سے فرار کرنےوالے ایک سوپچاس داعشی عناصرعدن کے ہوائی اڈے پر اترے ہیں، یہ ہوائی اڈہ اس وقت متحدہ عرب امارات کی غاصب فوج کے کنٹرول میں ہے -
یمن کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کا یہ طیارہ ایک سو پچاس سے زائدسعودی اتحادی فوجیوں کو جو تعز میں لڑائی کے دوران زخمی ہوگئے تھے علاج کے لئے ترکی کے اسپتالوں میں منتقل کرے گا -/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے