31 December 2016 - 14:16
News ID: 425400
فونت
شام کے وزیر خارجہ "ولید المعلم" محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لیے ہفتے کے دن تہران آئیں گے۔
ولید المعلم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحران شام کے حل کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بنیادی کردار کے پیش نظر شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو کے لیے تہران آ رہے ہیں۔

شام کی صورتحال پر ایران، روس اور شام کے حکام کے مسلسل صلاح و مشورے کے نتیجے میں شام کی صورتحال ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئی ہے۔

مبصرین حلب کی آزادی کو شام میں دہشت گردوں کی حتمی نابودی کا نقطہ آغاز اور ان کے حامیوں کی ناکامی قرار دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ شامی حکومت اور مخالفین کے درمیان جمعہ کے دن جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش، فتح الشام اور ان سے متعلق دیگر گروہ اس جنگ بندی کا حصہ نہیں ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬