02 January 2017 - 10:28
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425440
فونت
شامی مفتی اعظم:
شام کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ مغرب نے جنگ مسلط کرکے بزعم خویش شام کو سزا دینے کی کوشش کی ہے۔
شيخ احمد بدرالدين حسون

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دمشق کے مرکزی کلیسا میں سال نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدر الدین حسون نے امریکہ ، اسرائیل اور اس کے عرب اتحادیوں کو شام میں بدامنی کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیوں کہ اس نے دشمن کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا اور بیت المقدس اور بیت الحم پر سودے بازی سے انکار کردیا تھا۔

 شام کے مفتی اعظم نے ملک میں امن وامان کے قیام کی غرض سے صدر بشار اسد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ، شام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استقامت  کا مظاہرہ کیا ہے اور امن و امان کے قیام میں بھی کامیابی اس کی ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ شام میں گزشتہ سال کے دوران  ہونے والے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 50 ہزار کے قریب لوگ مارے گئے ہیں۔ شام کو پچھلے 6 برس سے امریکہ اور مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے۔ جن کا مقصد صدر بشار اسد کی قانونی حکومت کو ختم کرنا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬