04 January 2017 - 11:29
News ID: 425481
فونت
نوام چامسکی
معروف امریکی نظریہ پرداز نوام چامسکی نے کہا ہے کہ اگر امریکا کے نومنتخب صدر نے ایٹمی معاہدے کو منسوخ کرنے کی اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنایا تو امریکا عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑ جائےگا
وام چامسکی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے معروف نظریہ پرداز نوام چامسکی نے امریکا کے صدر کی حیثیت سے ٹرمپ کے انتخاب کے بارے میں کہا کہ ٹرمپ کے منتخب ہوجانے سے دنیا کو اس وقت انسانیت کی بقا کے تعلق سے خطرہ لاحق ہوگیا ہے -

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد امریکا عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوجائے گا - نوام چامسکی نے کہا کہ واشنگٹن کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کا ایک قدم اس وقت اٹھایا جائے گا جب ٹرمپ ایٹمی معاہدے کو منسوخ کردینے کی اپنی دھمکی پر عمل  کریں گے -

ان کا کہنا تھا کہ پانچ جمع ایک گروپ میں شامل دیگر ممالک ایٹمی معاہدے پر عمل کررہے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہوگا کہ یہ ممالک ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی پروا نہیں کررہے ہیں -

دریں اثنا امریکا کے دسیوں دانشوروں ، سائنسدانوں اور سیاسی ماہرین نے امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ کو ایک خط ارسال کرکے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی پاسداری کی ضرورت پر زوردیا ہے -

اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکا کے سینتیس معروف دانشوروں اور اہم شخصیات نے جن میں نوبل انعام یافتہ افراد ، ایٹمی ہتھیار بنانے والے سابق ماہرین اور وائٹ ہاؤس کے سابق مشیران بھی شامل ہیں ٹرمپ کو ارسال کردہ خط پر دستخط کئے ہیں -

ان امریکی دانشوروں اور اہم شخصیات نے ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے جیسے اہم سرمائے کی حفاظت کریں -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬