04 January 2017 - 11:19
News ID: 425478
فونت
امریکی فوج نے اپنے لڑاکا طیاروں کے حملوں میں، شام کے دسیوں شہریوں کے مارے جانے کا اعتراف کیا ہے-
موصل


رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج نے پیر کو ایک بیان میں یہ اعتراف کیا ہے کہ اس ملک کے لڑاکا طیاروں نے دوہزار چودہ سے اب تک ایک سو اٹھاسی عام شہریوں کو ، شام میں داعش سے مقابلے کے بہانے کئے جانے والے حملوں میں ہلاک کیا ہے-

برطانیہ میں تعینات ایک گروپ "ایئر وارز" نے جو فضائی حملوں میں مارے جانے والوں کے بارے میں تحقیقات کرتا ہے شام اور عراق میں ہوائی حملوں میں مرنے والے عام شہریوں کی تعداد دوہزار ایک سو بتائی ہے-

نومبر دوہزار سولہ میں شام اور عراق میں امریکی حملوں میں مارے جانے والے عام شہریوں کے بارے میں سولہ نئی رپورٹیں شائع کی گئی ہیں- 

انتیس دسمبر کو بھی امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ اس ملک کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں داعش کی ایک گاڑی کو تباہ کردیا ہے لیکن بعد میں حکام نے یہ اعتراف کیا کہ یہ حملہ ایک اسپتال کی پارکنگ پر کیا گیا اوراس میں مرنے والے سبھی افراد عام شہری تھے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬