05 January 2017 - 22:03
News ID: 425512
فونت
محمد عبدالسلام:
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی شکست اور یمنی عوام کی فتح یقینی ہے۔
محمد عبدالسلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمن میں سعودی عرب کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی شکست اور یمنی عوام کی فتح یقینی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمنی عوام پرسعودی عرب  کے بھیانک اور وحشیانہ جرائم دنیا کے سامنے نمایاں ہیں۔ یمن پر سعودی عرب کی دس ممالک کے ہمراہ یلغار میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے اور اس جنگ میں یمنی عوام کی فتح اور کامیابی بھی یقینی ہے کیونکہ یمنی عوام شکست ناپذیر ہیں یمنی عوام  اپنے پاؤں پر اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں جبکہ سعودی عرب کو امریکی سامراجی طاقت اور امریکہ و اسرائیل  نواز عربوں کی حمایت حاصل ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبہ شبوہ میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو شکست دیکر کئی علاقہ سعودی وہابیوں کے قبضہ سے آزاد کرالئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬