06 January 2017 - 22:19
News ID: 425532
فونت
یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران میں سعودی فوجی اڈے پر حملے کرکے کم سے کم چھے سعودی فوجیوں کو ہلاک اور نو دیگر کو زخمی کردیا-
 یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی ارنا سے رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے توپخانوں نے نجران میں واقع الخضرا گذرگاہ میں سعودی فوج کے کنٹرول روم کو نشانہ بنایا - اس درمیان یمنی اسنائپروں نے بھی سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جیزان میں چار سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا -

العالم ٹیلی ویژن چینل نے بھی خبردی ہے کہ یمنی فوج نے جنوبی صوبے تعز کے کلایہ علاقے میں سعود ی فوج کے غاصب اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے سعودی عرب کے پانچ اتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا -

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ گذشتہ دسمبر سے اب تک سعودی عرب کے جنوبی علاقوں نجران، جیزان اور عسیر میں یمنی اسنائپروں کے ہاتھوں پچاس سے زائد سعودی فوجی مارے جاچکے ہیں-/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬