07 January 2017 - 13:46
News ID: 425545
فونت
شام کے شمالی شہر رقہ کے قریبی علاقے میں امریکی اتحاد کے طیاورں کے حملے میں ایک بار پھر متعدد عام شہری مارے گئے ہیں۔
موصل

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لندن میں قائم شام سے متعلق انسانی حقوق کے مرکز نے خبر دی ہے کہ رقہ کے علاقے سویدہ الکبیرہ میں امریکی اتحاد کے طیاروں کے حملے میں کم سے کم آٹھ عام شہری مارے گئے ہیں جن میں پانچ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں- جس علاقے میں یہ حملہ ہوا ہے وہ رقہ شہر سے پچپن کلو میٹر دور واقع ہے-

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کے جنگی طیاروں کے حملے میں متعدد عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں- یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی فوج نے گذشتہ پیر کو اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ دو ہزار چودہ سے اب تک شام میں امریکی طیاروں کے حملوں میں ایک سو اٹھاسی سے زائد شامی باشندے مارے گئے ہیں-

شام میں ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں کے حملوں میں مارے گئے شامی شہریوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے-

واضح رہے کہ امریکی طیارے داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کے بہانے شام میں رہائشی علاقوں اور شہری تنصیبات پر حملے کرتے ہیں-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬