07 January 2017 - 13:59
News ID: 425549
فونت
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام ۸ ربیع الثانی سن ۲۳۲ ہجری قمری بروز جمعہ مدینہ منورہ میں جناب حدیثہ خاتون کے بطن مبارک سے متولد ہوئے آپ کی ولادت کے بعد آپ کے والد حضرت امام علی نقی علیہ السلام نے آپکا نام حسن بن علی رکھا۔
امام حسن عسکری


رسا نیوز ایجنسی کی مہر نیوز سے رپورٹ کے مطابق، تاریخ اسلام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام 8 ربیع الثانی سن 232 ہجری قمری بروز جمعہ مدینہ منورہ میں جناب حدیثہ خاتون کے بطن مبارک سے متولد ہوئے آپ کی ولادت کے بعد آپ کے والد حضرت امام علی نقی علیہ السلام نے حضرت محمدمصطفی صلعم کے رکھے ہوئے ”نام حسن بن علی“ سے موسوم کیا۔

آپ کی کنیت ”ابومحمد“ تھی اورآپ کے القاب بے شمارتھے جن میں عسکری، ہادی، زکی خالص، سراج اورابن الرضا زیادہ مشہورہیں۔

آپ کالقب عسکری اس لئے زیادہ مشہورہوا کہ آپ جس محلہ میں بمقام ”سرمن رائے“ رہتے تھے اسے عسکرکہاجاتاتھا اوربظاہراس کی وجہ یہ تھی کہ جب خلیفہ معتصم باللہ نے اس مقام پرلشکرجمع کیاتھا اورخودبھی قیام پذیرتھاتواسے ”عسکر“ کہنے لگے تھے، اورخلیفہ متوکل نے امام علی نقی علیہ السلام کومدینہ سے بلواکریہیں مقیم رہنے پرمجبورکیاتھا نیزیہ بھی تھا کہ ایک مرتبہ خلیفہ وقت نے امام زمانہ کواسی مقام پرنوے ہزار لشکر کامعائنہ کرایاتھا اور امام (ع)  نے اپنی دوانگلیوں کے درمیان سے اسے اپنے خدائی لشکرکامشاہدہ کرادیاتھا انہیں وجوہ کی بناپراس مقام کانام عسکر ہوگیاتھا جہاں امام علی نقی اورامام حسن عسکری علیہماالسلام مدتوں مقیم رہ کرعسکری مشہورہوگئے۔ آپ کی ولادت ۲۳۲ ہجر ی میں اس وقت ہوئی جبکہ واثق باللہ بن معتصم بادشاہ وقت تھا جو ۲۲۷ ہجری میں خلیفہ بناتھا ۔  پھر ۲۳۳ ہجری میں متوکل خلیفہ ہوا۔جوحضرت علی اوران کی اولادسے سخت بغض وعنادرکھتاتھا، اوران کی منقصت کیاکرتا تھا ۔ اسی نے ۲۳۶ ہجری میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت جرم قراردی اوران کے مزارکوختم کرنے کی کوشش کی اوراسی نے امام علی نقی علیہ السلام کوجبرامدینہ سے سرمن رائے میں طلب کرالیا، ، اورآپ کوگرفتارکراکے آپ کے مکان کی تلاشی کرائی ، پھر ۲۴۷ ہجری میں مستنصربن متوکل خلیفہ وقت ہوا پھر ۲۴۸ ہجری میں مستعین خلیفہ بنا، پھر ۲۵۲ ہجری میں معتزباللہ خلیفہ ہوا،  اسی زمانے میں امام علیہ السلام کو زہرسے شہیدکردیاگیا پھر ۲۵۵ ہجری میں مہدی باللہ خلیفہ بنا،  ان تمام خلفاء نے آپ کے ساتھ وہی برتاؤکیا جوآل محمدکے ساتھ برتاؤکئے جانے کادستورچلاآرہاتھا۔

امام حسن عسکری علیہ السلام کاپتھرپرمہر لگانا:

ثقة الاسلام علامہ کلینی اورامام اہلسنت علامہ جامی رقمطرازہیں کہ ایک دن حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی خدمت میں ایک خوبصورت یمنی آیا اوراس نے ایک سنگ پارہ یعنی پتھرکاٹکڑا پیش کرکے خواہش کی کہ آپ اس پراپنی امامت کی تصدیق میں مہرکردیں حضرت نے مہرنکالی اوراس پرلگادی آپ کااسم گرامی اس طرح کندہ ہوگیاجس طرح موم پرلگانے سے کندہ ہوتاہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬