07 January 2017 - 13:53
News ID: 425547
فونت
کوٹلی امام حسینؑ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ انکی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست ہونے والے نہیں، ہم پویس اور فوج کیساتھ ہیں، اس جنگ میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
پاکستان مظاھرہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام شرافت حسین اور پولیس وین پر ہونے والے حملے کے خلاف، نماز جمعہ کے بعد کوٹلی امام حسینؑ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تہور عباس شاہ نے کہا کہ ہم شہر میں ہونے والی دہشتگردی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست ہونے والے نہیں، ہم پویس اور فوج کے ساتھ ہیں، اس جنگ میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں، ان کاروائیوں میں کبھی شیعہ کبھی سنی، کبھی پولیس اور فوج دہشتگردی کی بھینٹ چڑھتے ہیں، ہمیں مل کر جدوجہد کرنی ہوگی تاکہ اپنے شہر اور اپنے ملک کو امن کا گہوارہ بنا سکیں۔ کوٹلی امام حسینؑ کی اراضی کے حوالے سے .

انہوں نے کہا کہ یہ زمین وقف امام حسینؑ ہے اور شیعہ قوم کی پراپرٹی ہے، اس کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے، اگر ہمیں جانوں کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو ہم دریغ نہیں کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم اس حوالے سے ملک گیر احتجاج کرے گی۔ اجتماع سے آئی ایس او کے ڈویژنل صدر نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬