07 January 2017 - 14:09
News ID: 425552
فونت
ترکی کے وزیر اعظم بنعلی ایلدریم نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
حیدر العبادی اور بن علی ایلدریم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے وزیر اعظم بنعلی ایلدریم نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے وزراء اعظم نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزیر ا‏عظم آج صبح اعلی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچے ہیں جہاں وہ عراقی وزير اعظم کے علاوہ دیگر اعلی عراقی حکام سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکی کے وزير اعظم بنعلی ایلدریم عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عراقی حکام سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ترک وزیر اعظم عراق کے وزير اعظم حیدرالعبادی، عراقی صدرفواد معصوم  اور عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کے ساتھ دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترکی  اس سے قبل عراق اور شام میں دہشت گردوں کی مدد کرتا رہا ہے اور عراق و شام میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام پیدا کرنے میں ترکی نے تخریبی کردار ادا کیا ہے لیکن ترکی میں فوجی بغاوت کے ترک حکام کی عقل ٹھکانے آگئی ہے لیکن اب بھی وہ متضاد پالیسی پر گامزن ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬