08 January 2017 - 16:06
News ID: 425559
فونت
عراقی کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے شمالی صوبے صلاح الدین کے پہاڑی علاقے میں امریکی فوجیوں کا راستہ روک لیا اور انھیں اس علاقے سے واپس جانے پر مجبور کر دیا ہے۔
عوامی رضاکارفورس اور امریکی فوج

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراق کی عوامی رضاکارفورس کی نجبا بریگیڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی صوبہ صلاح الدین میں واقع محکول کی پہاڑیوں کوعبور کرنا چاہتے تھے جو اس وقت نجبا بریگیڈ کے کنٹرول میں ہیں۔

بیان میں اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا تاہم امریکی فوجیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں اور اس کے کنٹرول والے علاقے کے قریب آنے سے گریز کریں۔

بیان میں امریکہ سمیت تمام غیر ملکی فوجیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ہی عراق میں دہشت گردوں کو مسلط کیا ہے۔

بیان میں موصل آپریشن میں غیر ملکی فوجیوں کو شامل کیے جانے کی بھی شدید مخالفت  کرتے ہوئے اس آپریشن کو خالص رکھنے پر زور دیا گیا تاکہ موصل کو تیزی کے ساتھ آزاد کرایا جا سکے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے نجبا بریگیڈ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ہر ممکن طریقے سے موصل میں عراقی فوج  کی پیشقدمی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ ک۲۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬