رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ میں اپنے 1 ارب 25 کروڑ ہم وطنوں کی جانب سے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر ایرانی عوام کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اپنے 8 سالہ دور صدارت کے عرصے میں افغان مجاہدین کے جائز دعوے کی حمایت کی اور ایران میں مقیم افغان مہاجرین کی مالی مدد سے دریغ نہیں کیا۔
اسی طرح ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو اور ترکی کے سابق صدر عبداللہ گل نے بھی اپنے ٹوئیٹر پیغامات میں آیت الله ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے سابق صدر اور سینیئر سیاستدان آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی بیاسی سال کی عمرمیں اتوار کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰