09 January 2017 - 23:34
News ID: 425593
فونت
عراق کی مشترکہ فورسیز نے مشرقی موصل کے علاقوں کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی کاروائی کے آخری مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے ڈیڑھ سو سے زائد داعشیوں کو ہلاک کر دیا ہے-
موصل

رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، فوجی آپریشن  کمانڈر نے کہا ہے کہ مشرقی موصل کے علاقوں کو داعشیوں سے پاک کرنے کی کاروائی کے آخری مرحلے کا آغاز اس کے بعد ہوا ، جب عراقی فورسیز نے خود کو دریائے دجلہ تک پہنچا دیا -

عراقی فورسیز نے اسی طرح  موصل کے جنوب مشرق اور مشرقی ساحل کے شمالی علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کا آغاز کیا ہے-

ان کاروائیوں کے نتیجے میں دسیوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور متعدد بم نصب شدہ گاڑیاں اور ان کے فوجی سازوسامان کو تباہ کردیا گیا-

عراق کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا کہ عراقی فورسیز نے موصل کے کئی محاذوں سے اپنی پیشقدمی شروع کی ہے اور اب تک البلدیات کے ستر فیصد علاقے آزاد کرالئے گئے ہیں-

در ایں اثنا عراق کی مشترکہ فورسیز نے صوبہ الانبار میں بھی پیر کے روز ساٹھ سے زائد دہشت گردوں کو اپنے حملوں میں ہلاک کردیا ہے -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬