11 January 2017 - 23:58
News ID: 425633
فونت
تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما نے کہا ہے کہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی فلسطین کے لئے برسوں جدوجہد کرتے رہے۔
مرحوم آیت الله هاشمی رفسنجانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما ناصر ابو شریف نے تہران میں حسینیہ امام خمینی (رح) میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے ایصال ثواب کے لیے ہونے والی مجلس ترحیم کے موقع پر العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی آخری دم تک مسئلہ فلسطین کو اہمیت دیتے رہے اور اس راہ میں جدوجہد کرتے رہے۔

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے بھی، جو مجلس ترحیم میں شریک تھے، کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اپنی زندگی ایران کی ترقی اور اسلامی انقلاب کی بنیادوں کو مستحکم بنانے کے لئے وقف کر دی تھی اور اسی بناء پر ایران اور دنیا کی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ باقی رہے گا اور ان کی مسلسل جاری رہنے والی کوششوں کو ایرانی عوام کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬