12 January 2017 - 20:34
News ID: 425652
فونت
عراق کے شمالی صوبے نینوا کی گورننگ کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ عراقی افواج نے موصل کے مشرقی علاقوں میں اپنے ٹھکانوں کو مستحکم بناتے ہوئے داعش کے خلاف اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے-
موصل


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ نینوا کی گورننگ کونسل کے رکن الدار الزیباری نے جمعرات کو فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موصل کے مشرق اور جنوب مشرقی علاقوں کی جانب عراقی افواج کی تیز رفتار پیش قدمی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عام شہریوں کی سیکورٹی اور ان کی جان کی سلامتی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے-

انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کی جان کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے -

صوبہ نینوا کے مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ موصل کی آزادی کی کارروائیوں میں تیزی کا واحد مقصد شہر کے مختلف علاقوں سے عام شہریوں کو بحفاظت باہر نکالنا ہے-

اس درمیان عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے ایک سینیئر کمانڈر سامی العارضی نے کہا ہے کہ عراقی افواج  موصل شہر کی آزادی کی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے اب موصل یونیورسٹی کی عمارت کو کسی بھی وقت داعش کے قبضے سے آزاد کرا سکتی ہیں-

العالم ٹیلی ویژن چینل نے بھی خبر دی ہے کہ عراقی افواج نے موصل کی آزادی کی کارروائیوں کا چھٹا مرحلہ شروع کرنے کے لئے مغربی محاذ پر بھاری ہتھیار پہنچا دیئے ہیں-/۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬