یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں ۱۷ عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی العالم ٹی وی چینل سے رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی رات صوبہ تعز کے شہر العتزیہ کے علاقے الربیعہ پر بمباری کی جس میں کئی عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
درایں اثنا سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے قصبے ذباب کے علاقے العمری پر بھی بمباری کی ہے جس میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
جمعرات کے روز بھی سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں کو میزائلوں اور کلسٹر بموں سے نشانہ بنایا جس میں کئی عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور برطانیہ کی مدد و حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد عام شہری جاں بحق اور لاکھوں بےگھر ہو چکے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے