16 January 2017 - 23:44
News ID: 425735
فونت
آج نماز صبح وقت؛
نائجیریا کے دھشت گرد گروہ بوکوحرام نے آج سموار ۱۶ جنوری ۲۰۱۷ عیسوی کی صبح نائجیریا یونیورسٹی کی مسجد دھماکہ کے ساتھ اڑا دی جس کے نتیجہ میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔
بوکو حرام

رسا نیوز ایجنسی کی ایکنا سے رپورٹ کے مطابق، نائجیریا کے دھشت گرد گروہ بوکوحرام نے آج سموار ۱۶ جنوری ۲۰۱۷ عیسوی کی صبح نائجیریا یونیورسٹی کی مسجد دھماکہ کے ساتھ اڑا دی جس کے نتیجہ میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے مگر ابھی تک ان کی معین تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق، اس یونیورسٹی کے ملازمین اور طلباء مسجد میں نماز صبح پڑھنے میں مشغول تھے کہ بوکوحرام نے اسے دھماکہ سے اڑا دیا ۔

سکوریٹی مراکز بلا فاصلہ اس جگہ پہونچے اور انہوں نے متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاع دی مگر تفصیل نہیں بتایا ہے ۔

تقریبا ایک عشرہ ہوگیا کہ نائجیریا حکومت «بوکوحرام» نامی دھشت گرد گروہ سے بر سر پیکار ہے ۔

یہ گروہ کہ جو شدت پسند وھابیوں کی ٹکڑی شمار کی جاتی ہے ، سن ۲۰۱۰ عیسوی میں اپنا طریقہ کار بدل کر نائجیریا حکومت سے مسلح جنگ کرنے میں مصروف ہے ۔

موجودہ حالات میں اس بات کی فکر لاحق ہے کہ اگر بوکوحرام نائجیریا کے نفت خیز علاقوں پر قابض ہوگئے تو اس ملک میں دین کی بنیادیں خشک کردیں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۴۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬