جنوبی افغانستان کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ بعض غیرملکی تنظیموں نے ہلمند صوبے میں بدامنی میں اضافے اور طالبان کی دھمکیوں کے پیش نظر اپنے دفاتر بند کردیے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی تسنیم نیوز سے رپورٹ کے مطابق، صوبے ہلمند کے سرکاری حکام نے اعلان کیا ہے کہ یہ غیرملکی تنظیمیں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد اپنی سرگرمیاں بحال کریں گی۔
اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 17 ملکی اور غیر ملکی تنظیمیں صوبے ہلمند میں سرگرم عمل ہیں۔
واضح رہے کہ صوبہ ہلمند میں طالبان طویل عرصے سے فوج کے خلاف جنگ کر رہے ہیں اور اس صوبے میں طالبان کا خاصا اثرورسوخ ہے جس کی وجہ سے صوبے کے مختلف علاقوں کے شہری، طالبان کے خوف سے صوبائی صدر مقام لشکر گاہ کی جانب فرار کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے