19 January 2017 - 19:50
News ID: 425783
فونت
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی:
شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر نے کہا : اگر حکومت نے شہر کی طرف توجہ نہیں دی اور عوامی مشکلات کو حل نہیں کیا تو شیعہ علماء کو نسل پا کستان صفائی مہم کا جلد اعلان کرے گی ۔
شیعہ علماء کونسل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے شہرکراچی کو منجھوڈاروں میں تبدیل کر دیا ہے آج کی جد ید دنیا میں ملکوں نے تر قی کر کے سیٹلائٹ کے زر یعے پوری دنیا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت سندھ عوام کو معیاری اسپتال ،سڑ کیں ، سیوریج ، اور پینے کا صاف پانی دینے سے بھی قا صر ہے جو ایک انتہائی افسوس اور تشویناک صورتحال ہیں۔

انہوں نے کہا : عوام کے احتجاجوں اور مظاہروں کے باوجود بھی ارباب اقتدار کے سروں پر کوئی اثر نہیں ہوتا حالیہ بارش کے جھونکے نے حکومت سندھ کے تمام دعوہ کی کلائی کھول دی ہے وزیر اعلی سندھ نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ایک ماہ میں شہر کراچی کو نئی سڑ کیں دونگا اور گندگی کا ڈھیڑ صاف کر نے کے لئے ہنگامی بنیادو پر اقدامات کئے جائیں گے لیکن ان دعوہ کے باوجود اس روشنیوں کے شہر کو مزید گندگی کا ڈھیڑ بنا دیا گیا نمائش چورنگی، صفورہ، تارتھ ناظم آباد، ملیر، لانڈھی، کورنگی، اورنگی غرض کراچی کی کوئی شاہراہ پر کوئی آبادی ایسی نہیں جہاں کچڑے کے انبار اور غلظت کا ڈھیڑ نہ ہوں۔

انہوں نے کہا : سر کیں ٹوٹ پھوٹ کر تباہ اور سیوریج کا پانی صاف پینے کے پانی میں مل کر گھروں میں استعمال ہورہا ہے جس وجہ سے شہر میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں اور چھوٹے چھوٹے بچے اس سے متا ثر ہوکر موت کا شکار ہورہے ہیں لیکن عوامی نمائندو کو عوام کی کوئی فکر نہیں کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کی جڑوں کو مفلوج کردیا ہے سٹی ناظم اور صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے سیاست کی اس رسہ کشی نے عوام کو زلت آمیز زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے ۔

حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی نے کہا : شہر کراچی کا ٹریفک وبال بنتا جارہا ہے حکومت کے پاس اس کا کوئی علاج نہیں اگر حکومت نے شہر کی طرف توجہ نہیں دی اور عوامی مشکلات کو حل نہیں کیا تو شیعہ علماء کو نسل پا کستان صفائی مہم کا جلد اعلان کرے گی اور غلظت کے اس ڈھیڑ کو سندھ اسمبلی ،وزیر اعلی ہاوس اور گورنر ہاوس کے باہر جمع کرے گی تاکہ حکمران اس بات کی طرف متوجہ ہو کہ شہر کراچی کی عوام کس مشکل اور عزاب سے دوچار ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬