23 January 2017 - 14:49
News ID: 425866
فونت
حکومت شام اور مسلح مخالفین کے درمیان دو روزہ مذاکرات، قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہو گئے۔
آستانہ مذاکرات


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قزاقستان کے صدر نور سلطان نظر بایف نے مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آستانہ مذاکرات کو اہم قرار دیا اور اس کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔

صدر بایف کا کہنا تھا کہ انہیں پوری امید ہے کہ آستانہ مذاکرات، بحران شام کے سیاسی حل کے حصول میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

مذاکرات میں شریک، ایران، روس اور ترکی کے وفود کے سربراہوں نے بھی اپنے اپنے خطاب میں بحران شام کے حوالے سے اپنے اپنے موقف اور تینوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی ہم آہنگی کی وضاحت کی۔

شامی حکومت اور مسلح مخالفین کے درمیان مذاکرات بند کمرے میں انجام پائیں گے  تاہم، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صحافیوں کو مذاکرات میں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

باضابطہ مذاکرات شروع ہونے سے قبل ایران، روس اور ترکی کے نمائندہ وفود نے شام میں جاری جنگ بندی کو ہمہ گیر بنانے اور شامی دھڑوں کے درمیان مذاکرات کے ایجنڈے کا جائزہ لیا۔

اس سے قبل شامی حکومت کے نمائندہ وفد کے سربراہ بشار جعفری نے آستانہ اجلاس میں شریک ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری سے ملاقات اور شام کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬