24 January 2017 - 15:46
News ID: 425882
فونت
جنوبی یمن میں فوج اور سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم چار سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور چودہ دیگر زخمی ہوگئے ہیں
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المسیرہ ٹی وی نے بیان کیا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے جنوبی یمن کے صوبہ تعز کی الشبکہ چھاؤنی کے قریب سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔ اس دوران چار سعودی اتحادی فوجیوں کی ہلاکت اور چودہ کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ 

یمنی فوجیوں نے ضلع مقبنہ کے المضابی علاقے میں اس اڈے کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جہاں سعودی عرب کے اتحادی فوجی اکٹھا ہوتے ہیں ۔ اس کارروائی میں بھی سعودی عرب کے کئی اتحادی فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔ درایں اثنا انقلابی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے جارح ممالک کی جانب سے صنعا ہوائی اڈے کا محاصرہ جاری رکھنے کو یمنی عوام کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔

تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ  یمن کا فضائی محاصرہ ختم کرانے کے لئے سنجیدہ موقف اختیار کرے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات کو جاری رکھنا ہے تو صنعا ایئرپورٹ کا محاصرہ ختم کرنا ہوگا کیونکہ اس محاصرے سے  یمنی عوام اور ملک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ پورے یمنی عوام کو سزا دینے کے مترادف ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مضبوط اور سنجیدہ موقف اختیار کرنا چاہئے۔ سعودی عرب ، کچھ عرب ممالک کے ساتھ مل کر گذشتہ بائیس مہینوں سے یمن کے مختلف علاقوں پر حملے کر رہا ہے ۔ اس کے ان جارحانہ حملوں کا مقصد یمن کے مفرور و معزول صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا ہے۔

یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے نتیجے میں اب تک گیارہ ہزار سے زیادہ بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬