رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینئر مصری سفارتکار اور عالمی جوہری توانائی ادارے کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے گزشتہ روز کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگر ٹرمپ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرے تو عرب ممالک کے رہنماؤں اور اقوام متحدہ کو اپنا ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔
امریکی صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کئی بار کہا کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت بنائیں گے اور امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر 'محمود عباس' نے ٹرمپ کے اس اقدام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی صدر سے فلسطین میں امن کوششوں کو جاری رکھنے کے لئے امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/