27 January 2017 - 21:35
News ID: 425950
فونت
یمن کی مشترکہ مسلح افواج نے صنعا کی سڑکوں پر فوجی پریڈ کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
یمن

 

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مشترکہ افواج کی پریڈ میں ہزاروں کی تعداد میں فوجی وردی میں ملبوس یمنی جوانوں نے اپنی دفاعی آمادگی کا اعلان کیا اور انھوں نے صنعا کے التحریر چوک پر اپنی فوجی توانائی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے اس موقع پر کہا کہ یمنی عوام نے اپنی عزت و وقار کی خاطر بہت بڑی قربانی پیش کی ہے اور انھوں نے امریکہ کی سرکردگی میں بیرونی سازش کو مکمل طور پر ناکام بنایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے، جو جمہوریت و انسانی حقوق کا دعویدار بھی ہے، تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور یمن پر امریکہ و سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں تباہی کے سوا اور کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے پھر بھی یمنی عوام، ہر قسم کی جارحیت کے مقابلے میں اپنی استقامت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس اپنی استقامت جاری رکھتے ہوئے جارح ملکوں کو شکست دے کر رہے گی اور اس بات کو بھی ثابت کرے گی کہ جارح ممالک، یمنی عوام پر اپنے عزائم مسلط نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبّیس مارچ دو ہزار پندرہ کو امریکہ و برطانیہ کی حمایت سے یمن پر وحشیانہ جارحیت شروع کی ہے جس میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬