28 January 2017 - 10:43
News ID: 425964
فونت
سید محمد رضا:
بلوچستان اسمبلی کے رکن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے نو منتخب صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ کیساتھ بھرپور تعاون کرکے انکے ہاتھ مضبوط کرینگے۔ آخر میں تمام ممبران نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی کامیابی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی۔
برکت علی بلوچ و سید محمد رضا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی ایم پی اے آغا رضا نے صوبائی آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہو کر جمہوری اصولوں کے عین مطابق تمام تر اختیارات نو منتخب صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ کے حوالے کر دیئے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم اور ہماری پارٹی جمہوری اصولوں کے پابند ہیں، ہمارا پارٹی دستور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین و دستور کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے، جس طرح ہماری پارٹی میں جمہوریت قائم ہے، اسی طرح ہم وطن عزیز میں بھی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کوشاں ہیں، آمریت ہر سطح پر نقصان کا باعث ہے، جمہوری اداروں کی مضبوطی، اختیارات اور عوام کے منتخب نمائندوں کے احترام ہی میں جمہوریت کی بقا ہے، لہذا ہم اپنے نو منتخب صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ کیساتھ بھرپور تعاون کرکے ان کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

آخر میں تمام ممبران نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی کامیابی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬