عراق کے شہر موصل کے مشرقی حصے پر عراقی فوج کے مکمل قبضے اور وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست کے بعد بچوں کے تمام اسکول ایک مرتبہ پھر کھل گئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی سومریہ نیوز سے رپورٹ کے مطابق، عراق کے شہر موصل کے مشرقی حصے پر عراقی فوج کے مکمل قبضے اور وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست کے بعد بچوں کے تمام اسکول ایک مرتبہ پھر کھل گئے ہیں۔واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے24 جنوری کی شام کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے مشرقی موصل کا قبضہ چھڑانے کا اعلان کیا تھا۔
عراقی فوج اِس وقت دریائے دجلہ کے دوسری طرف کے وسیع اور گنجان آباد علاقے مغربی موصل کی بازیابی کے آپریشن کی پلاننگ میں مصروف ہے۔
وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو سعودی عرب اور قطر کی حمایت بھی حاصل ہے شام اور رعاق میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے سعودی رعب نے امیرکی سرپرستی میں داعش کو تشکیل دیا تھا۔ داعش اسی نظریہ کی پیروکار تنظیم ہے جو سعودی عرب کی حکومت کا نظریہ ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے