29 January 2017 - 20:43
News ID: 425989
فونت
بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے دارالحکومت منامہ کے مضافاتی علاقے الدراز کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے ۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منامہ سے ملنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے لوگوں کو ہراساں کرنے والے اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے الدراز جانے والے مختلف راستوں پر سیکورٹی فورس پولیس اور فوج کی نفری کافی زیادہ بڑھا دی ہے۔ 

الدراز میں ہی بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا گھرواقع ہے جہاں حکومت نے انہیں نظر بند کررکھا ہے۔ آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے بدھ سے  ہی الدراز کے مختلف علاقوں اور وہاں موجود مساجد کے راستوں میں خار دار تار لگا کر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں ۔

سیکورٹی فورس کے اہلکار صرف الدراز کے ہی باشندوں کو ان کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد  وہاں جانے کی اجازت دیتے ہیں ۔ آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ جون میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم  کی شہریت منسوخ کردی تھی جس کے بعد سے ان کے گھر کے باہر ان کی حمایت میں بحرینی شہری دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔

پجھلے چند روز کے دوران پورے بحرین میں حکومت مخالف مظاہرے تیز ہوگئے ہیں ۔ اتوار کو بھی چودہ فروری نامی انقلابی تحریک کی کال پر ملک کے مختلف علاقوں میں بحرینی نوجوانوں نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے جبکہ علمائے بحرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پیر کی رات سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر نکلیں اور حکومت کے خلاف پرامن مظاہرہ کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬