29 January 2017 - 22:29
News ID: 425994
فونت
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ایک ہزار حاضر سروس اہلکار اور آفیسرز سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔
پاکستانی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیردفاع اور پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ پاکستانی فوج کے ایک ہزار سروس اہلکاراور آفیسرز سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں اور انسٹرکٹرز بھی جو سعودی اہلکاروں کو تربیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ریٹائرڈجنرل راحیل شریف کے سعودی اتحاد میں شامل ہونے کی خبر درست نہیں تھی جس کی بعد میں تردید بھی کردی تھی،اس اتحاد کے ابھی تک خدوخال واضح نہیں ہے،جب بھی ایسی کوئی صورتحال واضح ہوگی تو غور کرینگے۔

انہوں نے کہا ہے مذہبی منافرت پھیلانے پر ہرجگہ پابندی ہونی چاہیے،جب مذہب کے ساتھ مالی مفادات وابستہ ہوجاتے ہیں تو لوگ اسے اپنے مفادات کے مطابق استعمال کرتے ہیں،میڈیا پر کسی کو چھوٹا اور کسی کو بڑامسلمان قراردینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے یمن پرحملے کے بعد بننے والےنام نہاد سعودی اتحاد میں پاکستانی فوج کی شمولیت کی مخالفت کی تھی جس کے بعد پاکستان کی فوج اس نام نہاد سعودی اتحاد کا حصہ نہیں بنی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬