02 February 2017 - 13:18
News ID: 426065
فونت
امریکی صدر نے انسدادِ انتہا پسندی پروگرام کا نام تبدیل کر کے " انسدادِ اسلامی انتہا پسندی" پروگرام رکھنے کے لئے اپنے قریبی رفقا سے مشاورت شروع کردی ہے۔
ڈونلڈٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انسدادِ انتہا پسندی (سی وی ای) پروگرام کا نام تبدیل کر کے " انسدادِ اسلامی انتہا پسندی" (سی آئی ای) پروگرام رکھنے کے لئے اپنے قریبی رفقا سے مشاورت شروع کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انسدادِ انتہا پسندی پروگرام کا نام تبدیل کر کے ’’انسدادِ بنیاد پرست اسلامی انتہا پسندی‘‘ یا ’’انسدادِ اسلامی انتہا پسندی‘‘ پروگرام رکھنے کے لئے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کردی ہے، یہ حساس اطلاع ایسے 5 افراد نے فراہم کی ہے جو اس خفیہ میٹنگ میں موجود تھے لیکن اپنا نام ظاہر کرنا نہیں چاہتے۔

مجوزہ پروگرام کے تحت امریکہ میں مسلمانوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ وہاں اسلامی شدت پسندی کا قلع قمع کیا جا سکے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت اور دفاع کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬