02 February 2017 - 13:39
News ID: 426067
فونت
عمران خان:
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کوپاکستان کا ٹرمپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ بھی بزنس کرتے ہیں اور نواز شریف کی طرح اپنے رشتے داروں کو لائے ہیں۔
نواز شریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کوپاکستان کا ٹرمپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ بھی بزنس کرتے ہیں اور نواز شریف کی طرح اپنے رشتے داروں کو لائے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا 7ممالک پر پابندی کا فیصلہ احمقانہ اور قابل مذمت ہے، امریکی ویزے کی پابندیوں کی بات دل کی آواز تھی جس کا مطلب یہ تھاہم پابندیوں اور قرضہ نہ ملنے کے خوف سے نکل کر کام کریں تو ملک ترقی کرے گا۔ ٹرمپ کے اقدامات پر ایران کے علاوہ باقی مسلم ممالک میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف نے ٹرمپ کے اقدامات پر کوئی بیان نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے میری ذاتی دشمنی نہیں، نواز شریف کو3 نسلوں کا حساب دینے کی ضرورت نہیں وہ اپنا حساب دے دیں، جس اسمبلی میں عوام کے حقوق کیلئے آوازبلند نہ ہوسکے اسے بند کردینا چاہیے۔

پارلیمنٹ کا کام ملک کے سربراہ سے جواب طلب کرنا ہے، ہم وزیراعظم سے جواب لینے کی کوشش کررہے ہیں، اگروزیراعظم جواب نہیں دیتا یا جھوٹ بولتا ہے تو اسمبلی کا کیا فائدہ؟۔ جس وزیراعظم کیخلاف کرپشن کا مقدمہ ہے وہی فیصلہ کررہا ہے کس قانون کے تحت احتساب ہونا چاہئے، ایک کرپٹ دوسرے کرپٹ کو کیسے پکڑسکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬