ایرانی وزیردفاع:
ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے حالیہ میزائلی تجربے کو کامیاب قرار دیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے کیا جانا والا حالیہ میزائلی تجربہ کامیاب رہا ہے-
اس سے قبل بعض ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھاکہ تہران کا حالیہ میزائلی تجربہ کامیاب نہیں تھا -
ایران کے وزیر دفاع نے ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کے میزائلی تجربات جامع مشترکہ ایکشن پلان اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے منافی نہیں ہیں -
بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے ایران میں میزائلی تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تہران ، اپنے داخلی امور میں کسی کو بھی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا-
انھوں نے کہا کہ حالیہ تجربہ ہمارے پروگرام کا حصہ رہا ہے اور ہم اپنے مفادات کے تناظر میں اپنی دفاعی بنیادوں کو مضبوط بنانے سے کبھی بھی غافل نہیں ہوں گے-/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے