03 February 2017 - 14:00
News ID: 426085
فونت
علی اکبر ولایتی:
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجیک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی کھوکھلی رجزخوانی سے رائے عامہ میں اس کا اعتبار کم ہو جائے گا
علی اکبر ولایتی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجیک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پرشدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ امریکہ کے نئے صدر ٹرمپ کی کھوکھلی رجزخوانی سے صرف امریکہ کی ساکھ کو ہی نقصان پہنچے گا -

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجیک اسٹڈیز سینٹرکے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ پہلی بار نہیں جب امریکہ کے ایک ناتجربہ کار فرد نے ایران کو دھمکی دی ہے-

علی اکبرولایتی نے ایران کے میزائلی تجربے پر بعض امریکی حکام کے ردعمل کے بارے میں کہا کہ جن میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے وہ دفاعی نوعیت کے ہیں اور ایران ، دفاعی میدان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا-

انہوں نے عراق ، شام ،افغانستان اور علاقے کے دیگر ملکوں میں امریکہ کی پے در پے ناکامیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بارے میں حالیہ آستانہ اجلاس نے ثابت کردیا کہ ایران ، روس اور ترکی بااثر ملک کی حیثیت سے امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کے بغیر اپنے مسائل حل کرلیں گے-

علی اکبرولایتی نے کہا کہ امریکہ کی نئی حکومت جو کچھ کررہی ہے اس کے نتائج اس ملک کے قومی مفادات کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں گے-/۹۸۸ /ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬