03 February 2017 - 14:05
News ID: 426088
فونت
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے موصل کے قریب واقع تلعفر شہر کے مغربی علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے ۔
موصل میں‌ عراقی مجاھدین کی پیشقدمی اور کامیابی کے مناظر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی عوامی رضاکارفورس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے تلعفر کے مغربی علاقے عین الطلاوی اور سینوپہاڑی کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے -

عراق کی الحشد الشعبی نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ اس نے تلعفرکے مغرب میں تقریبا چالیس کلومیٹر کا علاقہ دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا -

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ الحشد الشعبی نے سینوپہاڑی کی جانب جانےوالے راستے کو بھی منقطع کردیا ہے- داعش کے عناصر اس راستے کو سینوپہاڑی تک پہنچنے کے لئے استعمال کرتے تھے  -

دو سری جانب شمالی شہر موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے عراقی فضائیہ نے موصل کے مغرب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے جبکہ عراقی فوج کے توپخانوں نے بھی موصل کے مغرب میں داعش کے ٹھکانوں اور خفیہ اڈوں پر گولے برسائے ان حملوں میں داعش کے ٹھکانے اور خفیہ اڈے تباہ ہوگئے -

اس درمیان عراقی فوج کے  اعلی عہدیداروں نے کہا ہے کہ موصل کے مغربی علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے عراقی افواج کی تیاری مکمل ہوگئی ہے اور اب انہیں صرف سپریم کمانڈر کے حکم کا انتظارہے -

عراقی ذرائع نے موصل کے مغربی علاقے میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی خبر دی ہے - درایں اثنا مشرقی موصل میں امن و امان قائم ہوتے ہی ہزاروں پناہ گزیں اپنے گھروں میں واپس آگئے ہیں -

روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنیک نے رپورٹ دی ہے کہ داعش دہشت گردوں نے صوبہ الانبار کے اسٹریٹیجک شہر الرطبہ پر حملے کے لئے اپنے کچھ دہشت گردوں کو اردن سے ملحقہ سرحدوں پر تعینات کر دیا ہے- عراقی فوج نے گذشتہ برس مئی میں شہر الرطبہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا یا تھا -

ایک رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گردوں نے موصل میں میدان جنگ سے بھاگنے کے الزام میں اپنے تین سرغنوں کے سر قلم کرد ئے ہیں -/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬