04 February 2017 - 22:31
News ID: 426117
فونت
اقوام متحدہ
سعودی عرب یمنی عوام کے لیے انسان دوستانہ امداد لے جانے والے بحری جہازوں کو یمن پہنچنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے مغربی یمن کی بندرگاہ الحدیدہ حکام کو باضابطہ طور پر اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک، انسان دوستانہ امداد لانے والے جہازوں کو مذکورہ بندرگاہ تک آنے سے روک رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جنگی بوٹوں نے مغربی یمن کے ساحلی علاقوں پر گولہ باری کی ہے تاکہ انسانی امداد کے حامل بحری جہاز یمن کے ساحل پر لنگر انداز نہ ہو سکیں۔

اس سے پہلے سعودی بحریہ، یمنی عوام کے لیے گندم لے جانے والے بحری جہاز کو اغوا کر کے جدہ کی بندرگاہ لے گئی تھی۔

سعودی عرب نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں مشرق وسطی کے اس عرب غریب اسلامی ملک کا اسّی فی صد بنیادی ڈھانچہ تباہ اور غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

سعودی جارحیت کے نتیجے میں گیارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬