رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی جریدے لوفیگارو نے خبر دی ہے کہ فرانس میں جرائم اور انتہاپسندی کی روک تھام کرنےوالی وزارتی کمیٹی کے رکن سیلویو اسپیسر نے اعلان کیا ہے کہ اعداد وشمار کے مطابق کم سے کم سات سو فرانسیسی بچے جن کی عمریں پانچ سال سے کم ہیں شام میں دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں میں ہیں اور وہ شام میں ہی دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں میں پیدا ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ شام میں بڑی تعداد میں فرانسیسی دہشت گرد موجود ہیں جو شامی عوام اور حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔
فرانس کے مذکورہ عہدیدار نے کہا ہے کہ فرانس میں زندگی بسر کررہے فرانسیسی بچوں کے سرپرست جیسے ہی فرانس میں داخل ہوں گے ان سے باز پرس کی جائے گی -
فرانس میں جرائم اور انتہا پسندی کی روک تھام کرنے والی وزارتی کمیٹی کے رکن نے فرانسیسی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ان سات سو فرانسیسی بچوں کو فرانس واپس بلائے -
انہوں نے کہا کہ فرانسیسی حکومت کو چاہئے کہ وہ ان بچوں پر جنھیں تعلیم اور دیگر سماجی سہولیات کی ضرورت ہے توجہ دے - خبروں کے مطابق گذشتہ ستمبر کے مہینے سے اب تک چوبیس فرانسیسی بچے شام سے فرانس واپس لوٹ چکے ہیں -
فرانس میں ان ملکوں میں سے ایک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں دوہرا معیار رکھتے ہیں۔/۹۸۹/ ف۹۴۰