رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ نے اس خبر کو غلط اور بے بنیاد قراردیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی وزير اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا ہے جبکہ امریکی صدر عراقی وزیر اعظم العبادی کو ٹیلیفون پر دورہ امریکہ کی دعوت دے چکے ہیں۔
امریکی سفارتخانے نے بیان میں کہا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ نے امریکی سفیر اور عراقی وزیر اعظم کی ملاقات کے بارے میں غلط اور بےبنیاد خبر شائع کی ہے جس میں کہا گيا ہے کہ امریکی سفیر نے عراقی وزير اعظم سے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ عراقی وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اس سے قبل عراقی وزير اعظم کو ٹیلیفون کرکے انھیں امریکہ کی دعوت دی اور حیدرالعبادی کو یقین دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ عراق کی مدد جاری رکھےگا۔/۸۹۸/ ف۹۴۰