12 February 2017 - 12:19
News ID: 426260
فونت
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے تادف کے علاقے میں روسی فضائیہ کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھے سو پچاس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
شام میں دہشت گرد ہلاک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے پریس دفتر کے بیان میں آیا ہے کہ روسی فضائیہ کی مدد سے حلب میں انجام پانے والی شامی فوج کی کارروائی میں دہشت گردوں کے دو ٹینک، چار بکتر بند گاڑیاں، بھاری ہتھیاروں سے لیس اٹھارہ گاڑیاں اور دیگر ہتھار تباہ ہو گئے۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق شامی فوج کی اس کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا اور وہ تادف اور اس کے اطراف کے علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

دوسری جانب شامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حمص کے شمالی مضافات میں امن گذرگاہ کھلنے کے بعد درجنوں شامی پناہ گزین وہاں سے نکل گئے ہیں۔ شامی پناہ گزینوں کے لئے الحولہ کے علاقے میں امن گذرگاہ کے کھول دی گئی ہے جہاں اعلان کیا گیا ہے کہ مسلح افراد ہتھیار ڈال کر قومی آشتی کے عمل میں شامل ہو سکتے ہیں اور ان کے لئے عام معافی کا اعلان کیا جاتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬