13 February 2017 - 14:51
News ID: 426291
فونت
پاکستان کے شہر کراچی میں متعین ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو ۳ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کےلئے تیار ہے جبکہ قبل ازیں پاکستان ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کر رہا ہے۔

 ایران و پاکستان کا پرچم


رسا نیوز ایجنسی کی ڈیلی پاکستان سے رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر کراچی میں متعین ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو 3ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لئے تیار ہے جبکہ قبل ازیں پاکستان ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کر رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انھوں نے کراچی میں اسلامی انقلاب کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک کم خرچ، محفوظ اور موثر ذریعہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک پاک ،ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل کے لئے پر عزم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی کے تحت ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا فروغ ہے جبکہ نہ صرف ایران پاکستان کو، اپنا ہمسایہ بلکہ برادر ملک سمجھتا ہے اور ایران کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو نمایاں اہمیت دی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کر رہا ہے جبکہ اس میں 3ہزار میگاواٹ تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬