17 February 2017 - 22:36
News ID: 426371
فونت
امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی زمینی فوج کو شام بھیجنے کے موضوع کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا
امریکن فوجی

 

رسا نیوز ایجنسی کی سی این این سے رپورٹ کے مطابق، پنٹاگون کے حکام کا کہنا ہے کہ شام میں جاری جنگ کے پیش نظر امریکا اپنی فوج وہاں بھیجنے کے موضوع کا دوبارہ جائزہ لے رہا ہے-

سی این این نے شام کے بحران کے بارے میں امریکی صدر کے نظریات میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کو بھیجنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ان فوجیوں کی سیکورٹی کا مسئلہ ہے -

البتہ خبروں میں کہا جارہا ہے کہ پنٹاگون سبھی آپیشن پر غور کررہا ہے اور اس بات کا بھی جائزہ لے رہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو شام میں بھیجنے کے کتنے خطرات ہیں-

شام میں دہشت گردوں  کی مسلسل شکست کے بعد سعودی عرب ترکی اور امریکا جیسے دہشت گردوں کے حامیوں نے شام میں اپنی فوج بھیجنے کی بات کی ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬