19 February 2017 - 23:11
News ID: 426416
فونت
شام کے نائب وزیر خارجہ :
فیصل مقداد نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران نے شامی عوام کی حمایت اور دفاع میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔
فیصل مقداد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ  فیصل مقداد نے حلب کی آزادی کو بہت بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شامی عوام کی حمایت اور دفاع میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔

فیصل مقداد نے کہا کہ حلب کی فتح کے بعد دہشت گرد اور ان کے حامی ممالک مذاکرات کی میز پر آنے کے لئے مجبور ہوگئے اور حلب کی فتح نے سفارتی اور سیاسی سطح پر شامی عوام اور حکومت کی قدرت  کو نمایاں کردیا اور یہی وجہ ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے بھی حلب کی کامیابی کو بہت بڑی اور عظیم کامیابی قراردیا ہے۔

شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں اتحاد اور ہمفکری کی ضرورت ہے اور ہم  باہمی اتحاد کے ذریعہ ہی علاقہ میں جاری دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔

فیصل مقداد نے کہا کہ شام ، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اور اسلامی جمہوریہ ایران  شام کے ساتھ ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان قوی اور مضبوط و مستحکم تعلقات ہیں۔ فیصل مقداد نے امریکہ کے اتحاد میں شامل عرب ممالک کی سرزنش کرتے ہوئے انھیں خائن قراردیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬