21 February 2017 - 20:17
News ID: 426452
فونت
عراقی افواج نے اپنی تازہ ترین کارروائی میں موصل کے مغربی محلے البوسیف کو آزاد کرا لیا ہے اور جلد ہی موصل کے ہوائی اڈے کو بھی آزاد کرالیں گی۔
موصل میں عراقی افواج کی شاندار پیش قدمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی شہر موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی عراقی افواج کی کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں۔

عراقی افواج نے موصل کے مغرب میں پیشقدمی کرتے ہوئے جنوب میں غزلانی چھاؤنی کے قریب  داعش کے دفاعی مورچوں کو بھی تباہ کر دیا۔ اس درمیان عراق کی عوامی رضاکار فورس نے عراقی فوج کی آٹھویں بریگیڈ کی مدد سے موصل کے جنوب میں السحاجی نامی گاؤں کو بھی آزاد کرا لیا۔

عوامی رضاکار فورس نے اس شاہراہ کو بھی آزاد کرا لیا جو موصل کے مغربی حصے کو محلبیہ نامی علاقے  اور تلعفر شہر سے ملاتی ہے۔ اس درمیان عراقی پولیس کے کمانڈوز یونٹ کے کمانڈر حیدرالمطوری نے العقرب علاقے کی آزادی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ موصل کا دروازہ شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی افواج اس اسٹریٹیجیک علاقے تک پہنچنے کے بعد جلد ہی موصل میں داخل ہو جائیں گی۔ المطوری نے کہا کہ عراقی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے منگل کو بہت سے کار بموں کو ناکارہ بنا دیا اور اس کارروائی میں پچیس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس نے منگل کو بھی موصل کے مغربی ساحل کی جانب اپنی پیشقدمی جاری رکھی اور وہ موصل ہوائی اڈے کی جانب بڑھ رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬